11 جنوری 2015 - 05:19
امریکی عدالت کی ابو حمزہ المصری کودہشت گردی کے جرم میں عمر قید کی سزا

نیویارک کی ایک عدالت نے شدت پسند سلفی وہابی عالم دین ابو حمزہ المصری کو دہشت گردی کے جرائم پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی ایک عدالت نے شدت پسند  سلفی وہابی عالم دین ابو حمزہ المصری کو دہشت گردی کے جرائم پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ابو حمزہ کو طویل قانونی جنگ کے بعد سنہ 2012 میں برطانیہ سے امریکہ لایا گیا تھا جہاں ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔انھیں یمن میں مغربی ممالک کے شہریوں کو یرغمال بنانے کی سازش کرنے سمیت دیگر معاملات میں مجرم پایا گیا ہے۔عمر قید کی سزا سنانے والی جج نے کہا کہ ابو حمزہ نے غیر مسلموں  کے قتل کے لیے دوسرے لوگوں کو اکسایا اور اسے مذہب سے منسلک کرنے کی کوشش کی۔جج کیتھرین فورسٹ نے ابو حمزہ کی کارروائیوں کو دہشت گردانہ ،’وحشیانہ‘ اور گمراہ کن قرار دیا۔واضح رہے کہ برطانیہ نے ایک عدالتی فیصلے کے بعد ابو حمزہ المصری سمیت پانچ  سلفی وہابی دہشت گردوں کو امریکہ کے حوالے کیا تھا۔

.......

/169